ٹوکیو: اہلکاروں نے پیر کو کہا، پچھلے ویک اینڈ پر جاپان کی ایک ایٹمی تجربہ گاہ میں ایک حادثے کے نتیجے میں نچلے درجے کی تابکاری کی زد میں آنے والے محققین کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اغلباً انسانی غلطی اس مسئلے کو مزید تیز کر رہی ہے۔
جاپان کی ایٹمی توانائی ایجنسی (جے اے ای اے) نے کہا، یہ حادثہ جمعرات کو پیش آیا جب 55 لوگ توکائی مورا، صوبہ ایباراکی کی ایک تجربہ گاہ میں کام کر رہے تھے۔
ایجنسی، جس نے قبل ازیں کہا تھا کہ چھ محقق تابکاری کی زد میں آئے، نے بعد میں اتوار کو اعلان کیا کہ 24 مزید لوگ متاثر ہوئے تھے۔
تابکاری کا اخراج وسیع پیمانے پر نہیں ہوا تھا، اگرچہ دو محققین 1.7 ملی سیورٹس تابکاری کی زد میں آئے، ایک ایسی مقدار جو طبی مقاصد کے لیے طاقتور ایکس رے میں سے گزرنے کے برابر ہے۔
ایجنسی کے مطابق، ایک تجربے کے دوران تابکاری حادثاتی طور پر خارجی ہوئی جس کی وجہ “حد سے زیادہ گرم ہونا تھی، جس کی وجہ کا شبہ کچھ تکنیکی مسائل پر جا رہا ہے”۔ ہمارا شبہ ہے کہ مذکورہ کارکنوں نے کچھ غلط فیصلے کیے تھے۔