ٹوکیو:ایک 16 سالہ جاپانی لڑکے کو اپنے ابا جی کا کریڈٹ کارڈ چرانے کے بعد (غیر یقینی طور پر) بہترین آئیڈیا سوجھا اور اس نے کچھ “کیبرے کلبوں” کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس دوران اس نے چارجز کی مد میں 5,500,000 ین اڑا ڈالے۔ اس لڑکے کا باپ، جو قابلِ فہم طور پر اتنی ادائیگی کرنے کو تیار نہیں تھا، امریکن ایکسپریس کے ساتھ اس جھگڑے کو لے کر عدالت چلا گیا۔
چناچہ پچھلے ہفتے کیوتو کی ضلعی عدالت نے باضابطہ طور پر بل میں سے 4,800,000 باطل قرار دے دئیے۔
صدر منصف ہاشیدومے نے کہا امریکن ایکسپریس بھی چارجز کی جزوی طور پر ذمہ دار ہے چونکہ انہوں نے بہت سے بڑے بڑے اور واضح طور پر مشتبہ چارجز کے بارے میں کچھ نہ کیا۔