آتش زن نے آفت زدہ علاقے کو بحال کرنے کے لیے قائم نیشنل پارک کو تباہ کر دیا

آؤموری: ایک آتش زن نے ماؤنٹ ہاشیکامی، صوبہ آؤموری میں ایک قطعہ اراضی کو آگ لگا دی جسے 24 مئی کو سانیکرو فوکّو نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا تھا۔

یہ پارک ایک اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصد سونامی زدہ علاقے کی بحالی میں مدد کرنا ہے، اور یہ سانریکو کی ساحلی پٹی کے ساتھ ایک چہل قدمی کا راستہ بنائے گا، جو فوکوشیما، میاگی، ایواتے اور آؤموری کے صوبوں میں سے گزرے گا۔

اس منصوبے میں جنگلات اگانے کا عمل شامل ہے جو بحالی اور تعمیرِ نو کی علامت ہوں گے، جبکہ اس کے قلیل مدتی اہداف میں جاپان میں حیاتیاتی تنوع کے زیاں کو الٹانا، اور آخر کار ایک “عظیم منصوبے” کی جانب لے جانا ہے جو 100 برسوں میں مکمل طور پر معرضِ وجود میں آئے گا۔

ٹی بی ایس نے جمعرات کو پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مئی کے دوران ماؤنٹ ہاشیکامی کے اوپر اور اطراف میں 20 جنگلاتی اور میدانی آتش زنیاں نو قائم شدہ نیشنل پارک میں نباتاتی حیات کو تباہ کر رہی ہیں۔ موقع پر سولہ فائر انجن بلائے گئے تھے، جنہوں نے تین گھنٹے کی جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.