ٹوکیو: ایٹمی نگرانی اتھارٹی نے جمعرات کو جاپان ایٹمی توانائی ایجنسی کو ایک باضابطہ نوٹس جاری کیا جس میں کمپنی کے مونجو فاسٹ بریڈر ری ایکٹر واقع تسوروگا، صوبہ فوکوئی کو دوبارہ چلانے سے روک دیا گیا۔
یہ تحریری حکمنامہ جے اے ای اے کے نائب صدر یونیزو تسوجیکورا کو پکڑایا گیا، جس میں کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ حفاظتی اقدامات میں بہتری پیدا کرے۔ اگلی نسل کا یہ مصیبت زدہ آزمائشی ری ایکٹر متعدد حفاظتی خلاف ورزیوں کے ضمن میں زیرِ بحث آ چکا ہے۔
مونجو روایتی یورینیم کی بجائے پلوٹونیم ایندھن استعمال کرتا ہے اور ایسے تابکار مادے پیدا کرتا ہے جنہیں دوبارہ ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔
پچھلی حکومت نے اپنے ایٹمی توانائی بند کرو پروگرام کے تحت مونجو کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی حکوت نے پھرتی سے پیچھے کو رخ موڑ لیا جیسا کہ اس نے تجارتی ری ایکٹر دوبارہ چلانے پر زور لگایا ہے جو مارچ 2011 کے زلزلے و سونامی سے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر پیدا شدہ ایٹمی آفت کے بعد سے بند پڑے ہیں۔ مونجو پر 2010 میں ایک اور آزمائش کی گئی تھی تاہم ایندھنی بدل کار ری ایکٹر کے خول میں گرنے کے بعد اسے پھر بند کر دیا گیا۔
نگران ادارے کے ڈائریکٹر ایٹمی ریگولیشن یاسوشی موریشیتا نے کہا، “مونجو کے لیے دوبارہ افعال شروع کرنا بہت خطرناک ہے”۔ “اس پلانٹ کا انتظام بہت بری طرح چلایا جاتا ہے۔”