حکومت کا ‘اچھا جاپان’ کے فروغ کے لیے 19 نکاتی منصوبہ تیار

ٹوکیو: اچھے جاپان کے فروغ کی ایک کونسل نے 19 نکاتی منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ جاپانی ثقافت، فنون، کارٹون فلموں، فیشن اور کھانوں کو بیرونِ ملک فروغ دے کر جاپانی ثقافت کو پھیلایا جا سکے۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، مثال کے طور پر یہ منصوبہ ماہرین کو جاپانی “کھانے کے مبلغین” کے طور پر مقرر کرے گا اور وہ روایتی جاپانی کھانوں اور شراب کے فروغ کے لیے بیرونِ ملک تقریبات میں شرکت کریں گے۔

کونسل کے اراکین میں اے کے بی 48 کی خالق یاسوشی آکیموتو شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم شینزو ایبے کونسل کے اعزازی سربراہ ہیں۔

انتظامی اصلاحات کے انچارج وزیر تومومی اینادا اگلے ماہ یوکوہاما میں افریقی ترقی پر بین الاقوامی کانفرنس (ٹی کیڈ 5) کے موق پر اس مہم کا آغاز کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.