14 بجلی، گیس کمپنیاں جولائی سے نرخ بڑھا رہی ہیں

ٹوکیو: جاپان میں چودہ بڑی بجلی و گیس کمپنیاں جولائی سے اپنے نرخ بڑھا دیں گی، جو اپریل سے نرخ بڑھانے کا چوتھا مسلسل مہینہ ہے۔

یوٹیلیٹی کمپنیوں نے کہا کے انہیں سستے ہوتے ین کی وجہ سے درآمدی ایندھن کی زیادہ لاگت کی وجہ سے نرخ بڑھانا پڑے ہیں۔ مثال کے طور پر جون کے مقابلے میں گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ نرخ ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کے صارفین کے لیے 116 ین زیادہ ہوں گے اور چوبو الیکٹرک پاور کو کے صارفین کے لیے 87 ین زیادہ ہوں گے۔

چار بڑی گیس کمپنیوں، بشمول ٹوکیو گیس اور اوساکا گیس، پہلے ہی جون کے لیے نرخ بڑھانے کا اعلان کر چکی ہیں۔ وزارتِ معیشت، تجارت و صنعت نے یوٹیلیٹی کمپنیوں سے درخواست کی ہے کہ صارفین کے لیے اثرات کم سے کم کرنے کے لیے لاگت کم کرنے کے مزید اقدامات نافذ کریں۔

کانسائی الیکٹرک پاور کو (کیپکو) نے کہا وہ تمام ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 16 فیصد کمی کرے گی اور 7.5 ارب ین مالیت تک کے اپنے کچھ اثاثے بیچے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.