جاپان کا بہاریہ وہیل شکار 34 کی ریکارڈ کم ترین تعداد پر

ٹوکیو: فشریز ایجنسی نے جمعرات کو کہا، شمال مغربی بحر الکاہل میں ممالیوں کا شکار کرنے والے جاپانی وہیل شکاریوں نے بہار کے دوران ریکارڈ کم ترین تعداد یعنی 34 وہیلوں کا شکار کیا ہے، جبکہ اس نے اس کا الزام خراب موسم کو دیا۔

یہ وہیل شکار، جو “سائنسی تحقیق” کے نام پر کیا جاتا ہے،  18 اپریل تا 3 جون کیا گیا اور اس میں 17 نر اور 17 مادہ منک وہیلیں شکار کی گئیں۔ ایجنسی نے کہا، یہ پکڑی جانے والی تعداد 2004 میں ٹوکیو کی جانب سے اس پروگرام کے آغاز کے بعد کم ترین ہے۔

جاپان کے وہیل شکار، خصوصاً بحرِ جنوبی کی مہم، عرصہ دراز سے ماحولیاتی کارکنوں اور غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے تنقید کو دعوت دیتی رہی ہے، تاہم ٹوکیو اس مشق کا یہ کہہ کر دفاع کرتا ہے کہ وہیل کھانا ملک کے فنِ طبّاخی (کھانے پکانے کے فن) کا حصہ ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ وہیلوں کا شکار جاپان کے وہیلوں کے تحقیقی ادارے کی کوشش کے تحت کیا جاتا ہے تاکہ ثابت کیا جا سکے کہ ان کی آبادی تجارتی وہیل شکار کو سہہ سکتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.