یاماناشی، شیزوؤکا ماؤنٹ فُوجی کی تیز رفتار چڑھائی کی حوصلہ شکنی کریں گے

ٹوکیو: یاماناشی اور شیزوؤکا کی صوبائی حکومتیں ماؤنٹ فُوجی کی تیز رفتار چڑھائی کی سہولت دینے والی ٹور کمپنیوں سے استدعا کر رہی ہیں کہ وہ رضاکارانہ طور پر اس سے ہاتھ اٹھا لیں اور باز آ جائیں، چونکہ زیادہ رش کی وجہ سے حفاظتی خدشات ہوتے ہیں۔

ٹی وی آساہی نے اطلاع دی، یاماناشی کے گورنر شومئے یوکوؤچی نے بدھ کو جاپان کی سیاحتی ایجنسی (جے ٹی اے) کا دورہ کر کے باضابطہ طور پر درخواست کی کہ ٹور کمپنیاں ایک رات میں ماؤنٹ فُوجی کی نام نہاد “بلٹ چڑھائیاں” چلانا بند کر دیں، جن کے دوران کوہ پیما مناسب وقفے نہیں لیتے۔

جاپان کی قومی سیاحتی تنظیم کے مطابق، ہر برس قریباً 300,000 (تین لاکھ) لوگ ماؤنٹ فوجی کو سر کرتے ہیں، جن میں سے اکثر گرما کے مختصر کوہ پیمائی کے سیزن میں یہ کام کرتے ہیں۔ فروری میں یاماناشی اور شیزوؤکا کی صوبائی حکومتوں نے ماؤنٹ فُوجی پر چڑھنے کی فیس لاگو کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا، تاکہ صفائی ستھرائی اور ماحول بچاؤ کوششوں کے اخراجات پورے ہو سکیں۔

یوکوؤچی نے کہا کہ پہاڑ، جو یاماناشی اور شیزوؤکا کے صوبوں کی سرحد پر واقعہ ہے، پر چڑھنے کے ٹیکس کا فیصلہ متعلقہ مقامی حکام کی جانب سے مل کر کیا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.