فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر آلودہ پانی کا ایک اور رساؤ دریافت

ٹوکیو: کھنڈر شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے کہا کہ اس نے بدھ کو تابکار پانی کا ایک اور رساؤ دریافت کیا ہے، جس سے یوٹیلیٹی پر اس مسئلے کے تدارک کے لیے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے جیسا کہ وہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے لیے اجازت کے انتظار میں ہے۔

ٹوکیو الیکٹر ک پاور (ٹیپکو) نے کہا کہ متعلقہ حصے کا گشت کرنے والے کارکنوں نے دوپہر سے ذرا بعد اس رساؤ کا سراغ لگایا، جس میں آلودہ پانی کے ننھے ننھے قطرے ٹینک کی دائروی اسٹیل کی ساخت کے درمیان سے رس رہے تھے۔

شونیچی تاناکا، جو 2011 کی آفت کے بعد اپنے پیش رو ادارے کی بے عزتی کے بعد وجود میں آنے والے جاپان کے نئے ایٹمی نگران ادارے کے سربراہ ہیں، نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ٹیپکو کو اس مسئلے سے فوری طور پر نپٹنا چاہیئے۔

اس دریافت، کہ زیرِ زمین پانی ری ایکٹروں کی  تباہ حال عمارات میں داخل ہونے سے قبل ہی آلودہ ہو جاتا ہے، نے مقامی حکام اور ماہی گیروں کو ترغیب دلانے کی کوششوں میں پیچیدگی پیدا کر دی ہے کہ زیرِ زمین پانی سمندر میں تلفی کے لیے مناسب حد تک محفوظ ہے۔

قریباً 400 ٹن پانی روزانہ ری ایکٹروں کی عمارات میں داخل ہو جاتا ہے اور پگھلے ہوئے ایندھن کو ٹھنڈا کرنے کے بعد واپس آئے انتہائی آلودہ پانی سے مکس ہو جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.