‘ایبے نامکس’ جاپان میں بڑھوتری پیدا کرنے کا اکلوتا راستہ، وزیرِ اعظم

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے جمعرات کو کہا کہ انکی پالیسیاں دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو ٹھیک کرنے کا “اکلوتا راستہ” ہیں، جبکہ چند ہی دن قبل آئی ایم ایف نے خبردار کیا تھا کہ یہ الٹی بھی پڑ سکتی ہیں۔

ان کے خیالات اے ایف پی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سامنے آئے، جب عالمی مالیاتی فنڈ نے ان کے زیادہ اخراجات اور نرم زری پالیسی کے منصوبوں کا خیر مقدم کیا تھا تاہم ہوشیار کیا کہ ٹوکیو کے پہاڑ بنتے قومی قرضے کے لیے “قابلِ ذکر زوال کے خدشات” ہیں۔

وزیراعظم نے کہا، “جاپانی معیشت مندی کا شکار رہی ہے اور 15 برس سے زیادہ عرصے سے تفریطِ زر میں مبتلا ہے”۔

“اس کے تدارک کے لیے میں شدید قسم کی زری پالیسی، مالیاتی اقدامات اور بڑھوتری کی ایک حکمت عملی کو آگے بڑھاؤں گا جو نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو تحریک دے گی، تاکہ معیشت تفریطِ زر سے نجات حاصل کر سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.