ٹوکیو: اطلاعات کے مطابق، وزارتِ تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس و ٹیکنالوجی (میکسٹ) جاپان کے مرکزی ٹیسٹ سسٹم کو کھڈے لائن لگانے پر غور کر رہی ہے۔
نیشنل سنٹر ٹیسٹ برائے یونیورسٹی داخلہ جات جاپان کا امتحانات کا ایک معیاری سلسلہ ہے جسے جاپان کی سرکاری اور کچھ نجی یونیورسٹیاں استعمال کرتی ہیں۔ یہ امتحان روایتی طور پر ہر سال جنوری کے وسط میں دو روز کے لیے منعقد کیا جاتا رہا ہے۔
سانکےئی شمبن کے مطابق، تاہم، وزارت کے ایک پینل نے منگل کو منصوبوں کا اعلان کیا جس میں موجودہ نظام کو “اچیومنٹ ٹیسٹوں” کے ایک سلسلے سے تبدیل کر دیا جائے گا جو ہائی اسکول کے ذریعے لیے جائیں گے۔
میکسٹ کے مطابق، نئے امتحانات ہر برس دو سے تین مرتبہ لیے جائیں گے، جبکہ سب سے اونچا گریڈ لینے والے طلبا کو حتمی داخلے کے لیے قبول کیا جائے گا۔
سانکےئی کے مطابق، وزارت کا کہنا ہے کہ نیا نظام جلد از جلد بھی پانچ برس میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔