فرانس، جاپان مشترکہ طور پر فوجی ہارڈوئیر تیار کریں گے

ٹوکیو: جاپان اور فرانس کے لیڈران نے جمعے کو کہا، دونوں ممالک مل کر فوجی ہارڈوئیر کی تیاری کریں گے، جیسا کہ ٹوکیو مشرقی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اتحاد بڑھانے کی تلاش میں نظر آتا ہے۔

ایبے نے دورے پر آئے فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولاند کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں رپورٹروں کو بتایا، “ہم نے اتفاق کیا کہ جاپان اور فرانس، جو مشترکہ اقدار، دلچسپیوں اور ذمہ داریوں کے حامل ہیں، اپنی خصوصی شراکت داری میں اضافہ کریں گے”۔

“ہم نے خارجہ اور دفاعی اہلکاروں کے مابین مکالمے اور مشترکہ فوجی ہارڈوئیر کی تیاری اور برآمدات کو کنٹرول کرنے  پر اتفاق کیا۔”

جاپان مشرقی بحرِ چین میں غیر آباد جزائر کے ایک چھوٹے سے گروہ پر چین کے ساتھ ایک زچ کر دینے والے جھگڑے میں الجھا ہوا ہے۔

آفت سے قبل جاپان اپنی بجلی کی ضروریات کا 30 فیصد ایٹمی توانائی سے پورا کرتا تھا۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے نیوکلیئر انرجی انسٹیٹوٹ کے مطابق، اس کے مقابلے میں فرانس اپنی بجلی کی ضروریات کا قریباً 75 فیصد ایٹمی توانائی سے پورا کرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.