واشنگٹن: فوج نے جمعے کو کہا، ایک دو ستاروں والا جنرل، جو جاپان میں امریکی افواج کی کمان کرتا ہے، کو اس کے فرائض سے معطل کر دیا گیا ہے چونکہ اس نے ایک جنسی حملے کے الزام کی اطلاع دینے یا ٹھیک طرح سے تفتیش کرنے میں مبینہ طور پر کوتاہی برتی تھی۔
فوج نے کہا، میجر جنرل مائیکل ٹی ہیریسن کو آرمی کے چیف آف اسٹاف جنرل رے اوڈیرنو اور فوجی سیکرٹری جان مک ہگ کی جانب سے معطل کیا گیا۔
ہیریسن، جو آرمی کا 33 سالہ تجربہ کار فوجی ہے، نے اکتوبر 2010 میں جاپان میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔
فوج میں جنسی بدسلوکی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ کے دوران فضائیہ نے جمعے کو کہا کہ وہ جنسی حملوں کے تدارک کے ذمہ دار دفتر میں توسیع کر رہی ہے اور اس نے ایک دو ستاروں والی خاتون جنرل کو اس کا انچارج مقرر کیا۔