فوکوشیما کے بچوں میں تھائی رائیڈ گلینڈ کے سرطان کے واقعات میں اضافہ

ٹوکیو: جاپان کے توہوکو ریجن پر توجہ رکھنے والے ایک آنلائن میڈیا ذرائع کول نیٹ کے مطابق، فوکوشیما صوبے میں تھائی رائیڈ کے سرطان کی تشخیص ہونے والے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے، جبکہ ممکنہ کیسوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ تعداد فوکوشیما کے صوبائی بورڈ برائے صحت کی جانب سے 2011 میں فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے دھماکے سے خارج ہونے والی تابکاری کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لیے جاری تحقیق کے جزو کے طور جاری کی گئی۔ اس تحقیق نے تباہ حال پلانٹ کے اردگرد واقع قصبوں کے 174,000 بالغوں اور بچوں کا معائنہ کیا ہے۔

فروری میں جاری کردہ پچھلی رپورٹ میں تھائی رائیڈ کے سرطان کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد صرف تین جبکہ ممکنہ کیسوں کی تعداد سات تھی۔

یہ ٹیسٹ کرنے والی فوکوشیما میڈیکل یونیورسٹی کے ایک نمائندے کے مطابق، وہ ان واقعات کو مکمل طور پر فوکوشیما ڈائچی کے ساتھ نہیں جوڑ سکتے، چونکہ اگرچہ چرنوبل کے واقعے میں تابکاری سے تعلق رکھنے والے تصدیق شدہ کیس موجود تھے، تاہم ان میں سے بہت سے کیس واقعے کے پانچ برس یا زیادہ عرصے تک بھی وجود میں نہیں آئے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.