ٹوکیو: ولی عہد شہزادہ ناروہیتو اور ولی عہد شہزادی ماساکو نے اتوار کو اپنی شادی کی 20 ویں سالگرہ منائی۔ اس جوڑے کی شادی اُس وقت جاپان کا ایک بہت بڑا واقعہ تھا، جس کے جلوس میں 200,000 سے زیادہ تماشائی کھنچے چلے آئے تھے۔
میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں شاہی جوڑے نے کہا کہ انہوں نے پچھلے 20 برس میں بہت سے یادگار مواقع کا تجربہ کیا ہے۔ 53 سالہ ولی عہد اور 49 سالہ شہزادی نے کہا کہ دو سب سے زیادہ درد انگیز واقعات 1995 کا عظیم ہانشِن زلزلہ اور مارچ 2011 میں عظیم مشرقی جاپانی زلزلہ تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ماساکو جیسے جیسے مزید صحتیاب ہوئیں تو وہ زیادہ سرکاری فرائض میں حصہ لینا شروع کریں گی۔
ناروہیتو پیر کو اسپین کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ جاپان اور اسپین کے مابین تبادلوں کی 400 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات میں شرکت کریں گے۔