سان فرانسسکو: سونی اور مائیکروسافٹ ای تھری ویڈیو گیم شو کے دوران اپنے نئے کنسولز، جو انہیں گھریلو تفریح کے قلب میں رکھنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، کے ذریعے مرکزِ توجہ بننے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
“میرا خیال ہے کہ کنسولز پر کھیلنے والے انکار کی کیفیت میں ہی رہیں گے کہ درحقیقت کیا پیش آ رہا ہے،” کلائیو ڈاؤنی نے کہا، جنہوں نے 17 سال تک ویڈیو گیم کے دیو الیکٹرونکس آرٹس میں کام کیا اور پھر موبائل گیمز پلیٹ فارم کمپنی ڈینا میں چیف بن گئے۔
“لوگوں کا وقت کم ہو رہا ہے، چناچہ لوگوں کے موبائل پر گیمز کھیلنے کی وجہ سے کنسول کی فروخت میں بھی کمی ہو گی۔”
ٹیک سیوی گلوبل کے تجزیہ نگار اسکاٹ سٹین برگ نے ای تھری میں بلاک بسٹر ناموں والے برس کی پیشن گوئی کی جیسا کہ کنسول ساز ادارے بڑے ناموں والی گیمز کے اگلے سلسلے (سیکوئل) یا گیمز کے نئے بولڈ قسم کے فرنچائز کی نمائش کر رہے ہیں ، جن کا مقصد لوگوں کو نئی مشینیں خریدنے کی جانب راغب کرنا ہے۔