لاس اینجلس: سونی کے نئی نسل کے پلے اسٹیشن 4 کنسول نے منگل کو لاس اینجلس میں ای تھری ویڈیو گیم میلے کی افتتاحی شام مائیکروسافٹ کے ایکس باکس ون کے مقابلے میں ابتدائی جھڑپ میں فتح حاصل کر لی۔
سونی اور مائیکروسافٹ دونوں نے پیر کو قطعی الگ الگ نجی تقریبات کا انعقاد کیا تھا تاکہ عرصہ دراز سے جاری کنسول جنگوں میں اپنے نئے سورماؤں کے درشن کروا سکیں۔
دونوں دیوؤں نے بلاک بسٹر گیمز کی نمائش کی، لیکن سونی نے استعمال شدہ گیموں میں ٹانگ نہ اڑانے اور کھیلنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی شرائط عائد نہ کرنے کی یقین دہانیاں کروا کے میلہ لوٹ لیا۔
یہ نقاط مائیکروسافٹ کے مقابلے میں قطعاً مختلف تھے، جس نے ایکس باکس کنسولز کو ایسے ڈیزائن کیا ہے کہ ان پر گیمز چلنے کے لیے ہر 24 گھنٹے میں ایک مرتبہ انٹرنیٹ سے رابطہ اور چیک اِن ضروری ہے، اور اس نے استعمال شدہ گیموں کے دوبارہ استعمال پر بھی شرائط لگائی ہیں۔
سونی نے مائیکروسافٹ کے مقابلے میں اپنے پی ایس 4 کی قیمت بھی 399 ڈالر رکھی ہے، جس ( مائیکروسافٹ) نے کہا تھا کہ جب نومبر میں امریکہ اور یورپ میں ایکس باکس ون کنسولز فروخت کے لیے پیش کیے گئے تو وہ ان کے لیے 499 ڈالر چارج کرے گا۔
گارٹنر کے تجزیہ نگار برائن بلاؤ نے کہا، “سونی نے واضح طور پر آج کی لڑائی جیت لی”۔