جاپان، امریکہ نے جزیرہ واپس حاصل کرنے کی مشترکہ مشق شروع کر دی

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے منگل کو کہا، جاپان اور امریکہ نے دور دراز کے جزائر واپس حاصل کرنے کی پریکٹس کے لیے مشترکہ فوجی شروع کر دی ہے، جیسا کہ ٹوکیو اور بیجنگ متنازع چٹانی جزائر پر ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں۔

وزیرِ دفاع ایتسونوری اونودیرا، جنہوں نے قبل ازیں زور دیا تھا کہ “ڈان بلیٹز” نامی مشقوں کا ہدف چین نہیں، نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مشترکہ مشقیں “ہماری صلاحیت میں نمایاں اضافے” کے لیے ڈیزائن کی گئیں ہیں۔

جاپانی میڈیا کے مطابق، اس کثیر القومی بری و بحری مشق میں شریک جاپان کے 1000 کے قریب جوانوں میں سے زیادہ تعداد میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے تین تباہ کار بحری جہازوں کے بحری جوانوں کی ہے۔

کینیڈا، نیوزی لینڈ اور سات دیگر اقوام سے فوجی مبصرین بھی کیلی فورنیا میں امریکی زیرِ قیادت ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، جو امریکی میرین کارپس کے مطابق 28 جون تک جاری رہیں گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.