سوموار 10 جون کی شام ٹوکیو میں واقع پاکستان ایمبیسی میں ، پاکستانی سفیر جناب فاروق عامل صاحب نے جاپان میں میڈیا کہلوانے والے پاکستانی لوگوں کو دعوت پر اپنی رہایش گاہ پر بلایا تھا۔
خوش آمدید کہنے کے لئے سفیر صاحب خود لفٹ کے سامنے موجود تھے۔
سفارت خانے کی چھٹی منزل پر بالکونی میں میڈیا والوں کے پہنچتے ہی ان کی جوس سےتواضع کی گئی ۔ یہاں فرسٹ سیکرٹری جناب علی جاوید صاحب اکنامک اتاشی جناب ڈاکٹر طلعت امتیاز صاحبہ اور پریش اتاشی جناب ڈاکٹر رفیق سومرو صاحب بھی موجود تھے ۔
بالکونی اور بڑے کمرے میں بے تکلفانہ گفتگو کرتے ہوئے ایمبیسی کے افسران ، میڈیا کہلوانے والے لوگوں میں گھل مل گئے تھے ۔
اس کے بعد بہت ہی پر تکلف ڈنر دیا گیا ، اور یہی ڈنر کی ٹیبل پر سفیر صاحب کی پر مغز باتیں سننے کے ساتھ ساتھ ، میڈیا کہلوانے والے لوگوں کی باتیں بھی سننے کو ملی۔
جاپان میں پرنٹڈ میڈیا سے جناب ملک حبیب الرحمان صاحب شامل تھے۔
جاپان سے اون لائین اخبار نامی سائیٹیں چلانے والوں میں شاہد چوہدری(پاک جاپان نیوز والے) ، زبیر صاحب ( اردو نیٹ والے) ، ناصر ناکاگاوا ( اردو نیٹ والے)، شیخ فیاض ( عوام نیوز والے) انور میمن صاحب ( پاکستانی ڈاٹ جے پی والے)،راشد صمد خان ( اردو ورڈ نیوز) ۔
اور خاور کھوکھر ( اردو وکی پیڈین، اردو بلاگر، اور روزنامہ اخبار والے) بھی شامل تھے ۔
ان کے علاوہ شاہد مجید رپوٹر اور فوٹو گرافر۔
جاپان سے پاکستانیوں میں کسی اردو کتاب کے واحد مصنف جناب ہمایوں مغل صاحب بھی یہاں موجود تھے۔
ان احباب کے علاوہ کچھ وہ لکھنے والے صاحبان تھے جو کہ کسی اور کے لئے (اون لائین ) لکھتے ہیں ۔