ٹوکیو: صوبہ آئچی میں پولیس کی جانب سے دو نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے جب انہوں نے کتوں کے فضلے سے بھرا اور جلتی آتش بازی والا ایک بیگ پولیس کیبن میں رکھ دیا، جس سے چھوٹے سے کمرے میں بیگ کے اجزاء کی بارش ہو گئی۔
یہ نوجوان، جن کی عمریں بالترتیب 17 اور 16 سال ہیں، 11 جون کو پولیس کے کام میں مداخلت اور غیر قانونی داخلے کے الزام میں گرفتار کیے گئے۔
پولیس کی جانب سے عوامی طور پر جاری کردہ بیان کے مطابق، ان نوجوانوں نے 6 مئی کو رات 8 بجے سے کچھ ہی دیر بعد ا س جرم کا ارتکاب کیا۔
خیال ہے کہ ان نوجوان لڑکوں نے کتے کے فضلے سے بھرا بیگ پولیس کے کوبن باکس میں میز پر رکھ دیا، اور پھر اس میں چار آتش بازیاں گھسیڑ دیں۔ پولیس باکس کے اندر کام کرنے والے نگرانی کے کیمرے کی ریکارڈ شدہ فوٹیج میں ان دونوں کو جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے ریکارڈ کر لیا گیا تھا۔