ٹیپکو نے میڈیا کو فوکوشیما میں ایندھنی راڈ ہٹانے کا کام دکھایا

اوکوما، جاپان: جاپان کے ایٹمی بحران کے دو برس سے زیادہ گزر جانے کے باوجود ٹوٹی پھوٹی گاڑیاں، تڑی مڑی دھات اور دوسرا کاٹھ کباڑ اب بھی فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد بکھرا ہوا ہے۔ کچھ جگہوں پر سیاہ اور سرمئی پائپوں اور نالوں کی بڑی تعداد زمین کو ڈھانپے ہوئے ہیں، جو نقصان زدہ ری ایکٹروں میں پانی پمپ کرنے کے لیے کمپنی کے عارضی نظام کا حصہ ہے تاکہ انہیں حد سے زیادہ گرم ہونے سے بچایا جا سکے۔

ٹیپکو نے ایک جحیم، قریباً مکمل اسٹیل کا ڈھانچہ دکھایا جو کارکنوں کو عالمی خدشات کا مرکز ایک تباہ حال عمارت –ری ایکٹر نمبر 4– میں سے 1500 سے زیادہ ایندھنی راڈ نکالنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ ممکنہ طور پر پُر خطر کام، جو نومبر میں شروع ہونے کی توقع ہے اور قریباً ایک برس کا عرصہ لے گا، پلانٹ کو سبکدوش کرنے کی جانب پہلا بڑا قدم ہو گا، جہاں 11 مارچ، 2011 کے زلزلے اور سونامی کے بعد تین ری ایکٹر پگھلاؤ کا شکار ہو گئے تھے، جس سے گرد و نواح کی مٹی اور پانی میں تابکاری خارج ہوئی اور قریباً 160,000 لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.