2 آدمیوں نے گھر میں گھس کر عورت کو باندھ دیا، چرایا کچھ بھی نہیں

ٹوکیو: ٹوکیو میں پولیس والے دو اشخاص کی تلاش میں ہیں جو زبردستی ایک عورت کے مکان میں گھس آئے تھے اور اسے باندھ کر خالی ہاتھ واپس چلے گئے۔

پولیس کے مطابق، بدھ کو دوپہر 2:45 کے قریب ایک آدمی کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ وہ گھر پہنچا تو اس کی بیوی، جو 70 کے پیٹے میں ہے، کو دو گھس بیٹھیوں نے باندھا ہوا تھا جو اس وقت گھر سے جا چکے تھے۔

ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ دونوں آدمی مینامی آؤیاما، میناتو وارڈ میں واقع رہائشگاہ میں زبردستی داخل ہوئے، عورت کو رسی سے باندھا اور کرسی پر بٹھا دیا جس کے بعد اس کے بیگ اور دوسرے سامان کی تلاشی لینے لگے۔ اس کے بعد وہ کوئی چیز لیے بغیر چلے گئے۔

پولیس نے کہا رہائشیوں نے انھیں بتایا ہے کہ انہیں معلوم نہیں آدمی کیا تلاش کر رہے تھے۔ عورت نے پولیس کو بتایا کہ یہ دونوں آدمی غیر ملکی لگتے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.