اوباما، ایبے کی ٹیلی فون پر سلامتی، ٹی پی پی پر بات چیت

واشنگٹن (اے ایف پی): وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا، صدر باراک اوباما اور جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے بدھ کو فون پر بات چیت کی، جبکہ چند ہی دن قبل ویک اینڈ پر امریکی رہنما نے چینی صدر سے ملاقات کی تھی۔

بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے “صدر کی چینی صدر زی جِن پِنگ کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں پر بات چیت کی، اور استحکام یقینی بنانے کی اہمیت اور مکالمے کا تعاقب جاری رکھنے پر اتفاق کیا جیسا کہ یہ مشرقی بحر چین سے متعلق ہے”۔

مشرقی بحرِ چین کی جانب اشارہ سینکاکو جزائر پر جاپان کے چین کے ساتھ تنازع سے تعلق رکھتا ہے، جنہیں چین دیاؤیو پکارتا ہے۔

جاپانی حکومت کے مطابق، منگل کو جاپان اور امریکہ نے دور دراز کے جزائر واپس حاصل کرنے کی پریکٹس کے لیے مشترکہ فوجی شروع کر دی ہے، جیسا کہ ٹوکیو اور بیجنگ متنازع چٹانی جزائر پر ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں۔

ایبے، جنہیں چین کے خلاف سخت موقف والا سمجھا جاتا ہے، نے دنیا کی تیسری بڑی معیشت کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا ہے اور جزائر پر بے لچک موقف اختیار کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.