ٹوکیو میں 24 گھنٹے بس سروس دسمبر سے شروع ہو گی

ٹوکیو: ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت دسمبر سے دارالحکومت میں 24 گھنٹے چلنے والی بس سروس آزمائشی بنیادوں پر شروع کرے گی۔

ٹوکیو کے گورنر ناؤکی اینوسے نے اپریل میں کہا تھا کہ میٹروپولیٹن حکومت روپّونگی اور شیبویا کے درمیان 24 گھنٹے چلنے والی بس سروس متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ سانکے ئی شمبن کے مطابق، جمعرات کو میٹروپولیٹن حکومت کے ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ بسیں ہفتے کو صرف رات 1 بجے سے صبح 5 بجے تک چلیں گی۔ کرایہ 400 ین ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ بسوں میں توسیع کا فیصلہ اس بات پر منحصر ہو گا کہ کتنے لوگ بسیں استعمال کرتے ہیں۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کے اہلکاروں کا خیال ہے کہ 24 گھنٹہ بس سروس ہونے کی وجہ سے ٹوکیو کی 2020 اولمپکس کی میزبانی کے لیے بولی مزید مضبوط ہو گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.