ٹوکیو: مقبول تجربہ کار گلوکار آکیکو وادا نے اس ہفتے مارننگ میوزیم کی سابق گلوکارہ ماری یاگوچی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا، اور کہا کہ 30 سالہ گلوکارہ کو اپنے مداحوں سے معافی مانگنی چاہیئے۔
یاگوچی نے 23 مئی کو ایک ٹی وی ورائٹی شو میں آمد کے دوران مبہم سی معذرت کی تھی تاہم تب سے نظروں سے اوجھل ہیں، اور دعویٰ کر رہی ہیں کہ چھوٹی آنت کی شدید سوزش کا شکار ہیں۔
45 ویں سالگرہ کے ایک کنسرٹ کی ریہرسل کے موقع پر رپورٹروں نے وادا سے یاگوچی کے لیے نصیحت کا پوچھا۔ وادا نے کہا، “پہلے تو اسے مسئلہ پیدا کرنے پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے”۔ “صرف ایک فیکس کر کے کہہ دینا “مجھے افسوس ہے” ہی کافی نہیں ہے۔ مزید برآں اگر وہ اس سارے دورانیے میں بیمار رہی ہے، تو یہ پریشانی کی اس سے بھی بڑی وجہ ہے۔”