ٹوکیو: پولیس نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے دو آدمیوں کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے ہفتے کی صبح جے آر اوئیماچی اسٹیشن، ٹوکیو پر ایک شخص کو مبینہ طور پر پلیٹ فارم سے پٹڑی پر دھکا دے دیا۔
سانکےئی شمبن نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا، یہ واقعہ صبح 1 بجے سے ذرا دیر بعد پیش آیا جب ایک آدمی دو نوجوان آدمیوں سے تکرار میں الجھ پڑا۔
پولیس نے کہا کہ آدمی کو پٹڑیوں پر دھکا دیا گیا تھا تاہم وہ اسٹیشن پر ٹرین پہنچنے سے ذرا سی دیر پہلے پلیٹ فارم کے نیچے رینگ جانے میں کامیاب رہا۔ پولیس نے کہا اس کی دائیں کلائیں ٹوٹ گئی۔
پولیس نے کہا کہ مذکورہ دونوں آدمی ٹرین کے معاملے پر ایک اور شخص سے بحث تکرار کر رہے تھے اور 43 سالہ شخص، جو ٹرین پر ہی تھا، نے اوئی ماچی کے اسٹیشن پر ٹرین پہنچنے سے قبل انہیں جھڑکا تھا۔