ٹرین پر چھیڑ چھاڑ کی دعوت دینے والا پیغام پوسٹ کرنے پر ٹیکس اہلکار سے تفتیش

ٹوکیو: ہفتے کی ایک اطلاع کے مطابق، پولیس نے ایک ٹیکس اہلکار سے پوچھ گچھ کی ہے جس نے مبینہ طور پر آنلائن پیغام پوسٹ کیا تھا، جس میں خود کو خاتون ظاہر کر کے ٹرین میں چھیڑ چھاڑ کی دعوت دی گئی تھی۔

یومیوری شمبن کے مطابق، یہ پیغام اس وقت منظرِ عام پر آیا جب ایک اور 26 سالہ شخص، جسے اپریل میں ایک خاتون سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، نے پولیس کو بتایا کہ اس نے تو دعوت ملنے پر یہ کام کیا۔

دوسرے شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بظاہر ایک عورت کی جانب سے پیغام دیکھا، جس میں مغربی واکایاما صوبے میں ٹرین پر اس سے چھیڑ چھاڑ کی دعوت دی گئی تھی، اور تفصیلات بتائی گئی تھیں کہ اسے کس ٹرین اور کس وقت ڈھونڈا جا سکتا ہے۔

خبر کے مطابق، پولیس نے پھر دریافت کیا کہ یہ پیغام متاثرہ خاتون نے پوسٹ نہیں کیا تھا بلکہ اسے مبینہ طور پر ایک 49 سالہ ٹیکس اہلکار نے آنلائن رکھا تھا۔

اخبار کے مطابق، مذکورہ اہلکار کو مئی میں پوچھ گچھ کے بعد رہا کیا گیا۔

مقامی پولیس نے ان تفصیلات کی تصدیق سے انکار کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.