ایٹمی نگران ادارے کا اوئی پلانٹ کا معائنہ

ٹوکیو: ایٹمی ریگولیشن اتھارٹی (این آر اے) نے اتوار کو صوبہ فوکوئی میں اوئی ایٹمی بجلی گھر کے نمبر 4 ری ایکٹر کا معائنہ کیا۔

ادارے کی نئی رہنما ہدایات کے تحت تمام ایٹمی ری ایکٹروں پر معائنوں سے گزرنا لازم ہے تاکہ ان کا کڑے حفاظتی معیارات پر پورا اترنا یقینی بنایا جا سکے۔

کانسائی الیکٹرک پاور کے تحت چلنے والے اوئی پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر 3 اور 4 کو پچھلے سال جولائی میں دوبارہ چلایا گیا تھا جب وہ این آر اے کے تخلیق کردہ عبوری حفاظتی معیارات پر پورے اترے تھے۔

نئی شرائط میں تابکاری کی اسکریننگ والے ہوائی اخراجی نظاموں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے، جب یہ پتا چلا تھا کہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر میں فلٹروں کے بغیر ہوائی اخراجی نظام نصب کیے گئے تھے۔ پلانٹ پر یہ شرط بھی لگائی گئی ہے کہ وہ بحرانی کمانڈ سنٹر زلزلہ مزاحم عمارتوں میں بنائیں اور توانائی و ٹھنڈے پانی کی صلاحیت یقینی بنانے کے لیے ایک سے زیادہ ذرائع کا بندوبست کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.