مائیکروسافٹ، نائی ٹینڈو، اور سونی کی جانب سے نئے کنسولز

نیویارک: مائیکروسافٹ اور سونی نے اس ماہ نئے گیمنگ کنسولز کی تفصیلات مہیا کی جو وہ چھٹیوں کے شاپنگ سیزن سے قبل فروخت کرنا شروع کریں گے۔ ایکس باکس ون اور پلے اسٹیشن 4 خریداروں کو لبھانے کے لیے نائی ٹینڈو کے پچھلے برس جاری ہونے والے وی یو کے ہمراہ شامل ہوں گے –ایک ایسے وقت جب گیمنگ کے لیے بہت سے لوگوں کی توجہ اور ڈالر فون اور ٹیبلٹ جیسے آلات کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔

ہر مشین میں خصوصیات کا ایک ایسا سیٹ ہے جو گیم شائقین کو حریف کنسولز سے پرے کرتا ہے۔ تینوں میں ہی ایک چیز البتہ مشترک بھی ہے: یہ تمام صرف گیمنگ کے لیے ہی نہیں بلکہ ان میں تفریحی خدمات جیسے ٹیلی وژن، فلمیں اور موسیقی بھی شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.