ایمگریشن کے فنگر پرنٹ کنٹرول سسٹم دھوکا دینے کی کوششیں ناکام ـ

نیٹسورس: ناریتا ائیپورٹ کے ایک افسر نےیہاں سوموار کے روز بتایا ہے که  ایمگریشن گے فنگر پرنٹ کنٹرول سسٹم کو دھوکه دینے کی کوشش میں پچھلے کچھ عرصے میں کئی لوگوں کی نشاندھی هوئی هے ـ انہوں نے بتایا که جنوری سے لے کر اب تک چار ایسے لوگوں کی تشاندھی هوئی هے جو که فنگرپرنٹ کنٹرول سسٹم کو دھوکه دو کر جاپان ميں انٹر هونے کی کوشش کررهے تھے ـ ان لوگوں نے اپنے فنگر پرنٹ کو کاٹ کر جوڑنے یا پھر مدھم کرنے جیسی کوشش کی تھیں ـ جس پر مشین کی  سست  حرکت پر افسر نے دوسرے طریقے سے چیکی کیا تو یه افدار ماضی میں جاپان میں اوّر سٹے کے جرم میں پکڑ کر نکالے گئے پائے گئے ، چیبا پولیس کے مطابق ان لوگوں کی جین میں سرجری کی گئی ہے جہاں ان لوگوں نے ٧٠٠٠٠ین کے برابر رقم ادا کرکے ڈاکٹر سے سرجری کروائی تھی ، پولیس کا خیال ہے که ان لوگوں کے پیچھے  انسانی اسمگلروں کا گروھ کام کررھا ہے

یاد رهے جاپان کے ائیر پورٹں پر نومبر ٢٠٠٧ سے نگر پرنٹ کنٹرول سسٹم لگایا گيا هے تاکه جاپان سے ڈیپورٹ کے جانے والے لوگوں کو دوبارھ انٹر هوتے هوئے پہچانا جاسکے ـ

یه سسٹم لگنے کے بعد اب تک ایک کورین عورت اس سسٹم کو سیلیکون لگا کردھوکه دینے میں کامیاب رهی تھی ، جس کے معاملے کو بعد میں جاپان کے ایک بڑے اخبار یومی اوری نے اجاگر کیا تھا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.