نیٹ سورس : توشیبا کارپوریشن نے اعلان کیا هے که وھ انے والے کاروباری سال کےلیے ٢٨ نانو میٹر کی سسٹم چیپ بنا کر مارکیٹ میں لارهی هے ، پهلے توشیبا نے اعلان کیا تھا که وھ اگلے سال ٣٢ نانو میٹر کی سسٹم چیپ مارکیٹ میں لارهی هے ، لیکن اب توشیبا اپنے اس منصوبے کو چھوڑ کر ٢٨ نانو میٹر والی چب پر کام کرے گی ، اس منصوبے ميں توشیبا کے ساتھ این ای سی الیکٹرون بھی کام کرے گی ،
یاد رهے نانو میٹر ایک نئی ٹرم هے جس سے اردو کے قارئین کم هی واقف هیں ، ایک نانو میٹر ھاڈروجن گیس کے تین ایٹموں کی لمبائی کے برابر هوتا هے ، جس کو عام خوردبین سے دیکھنا ممکن نهیں هے