تعمیرِ نو کی ایجنسی کا اہلکار ٹوئٹر پر فوکوشیما بارے طنزیہ پوسٹ کرنے پر معطل

ٹوکیو: تعمیرِ نو ایجنسی کا ایک سینئر اہلکار 11 مارچ، 2011 کی آفت کا نشانہ بننے والے فوکوشیما کے لوگوں کو ٹوئٹر پر طنز کا نشانہ بنانے پر 30 روز کے لیے معطل کر دیا گیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک پوسٹنگ کے دوران یاسوشیتا میزونو نے کہا تھا لوگوں کے لیے تابکاری سے بچاؤ کے اقدامات کا مطالبہ کرنے والے شہری گروہ بائیں بازو والے ہیں۔ اس نے @jp1tej کی عرفیت تلے لکھا، “میں خود کو ان کی کند ذہنی پر ماتم کرنے سے باز نہیں رکھ سکتا”۔

وزیر برائے تعمیرِ نو تاکومی نیموتو، جو میزونو کو ملازمت دینے والی ایجنسی کے نگران ہیں، نے پیر کو ان تبصروں پر معذرت کی۔ سانکےئی شمبن کے مطابق، جمعے کو انہوں نے کہا کہ تعمیرِ نو کی ایجنسی اپنی ذمہ داری سنجیدگی سے لیتی ہے اور میزومو کے الفاظ نے آفت کے متاثرین کی مدد کے لیے ایجنسی کے خلوص پر شکوک و شبہات کے سائے ڈال دئیے ہیں۔

نیموتو نے مزید کہا کہ وہ اس کی ذمہ داری لینے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.