ٹوکیو: پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے ٹوکیو میں ایک 49 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جب اس نے ٹرین کی پٹڑیوں پر لوہے کی سلاخیں پھینک دیں۔
پولیس کے مطابق، اس آدمی، جس کا نام کینجی اشی باشی اور جائے رہائش نیریما وارڈ پتا چلی ہے، کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے صبح 6 بجے کے قریب سیےبو شنجوکو لائن کی پٹڑیوں پر ایل کی شکل والی دو لوہے کی سلاخیں، جو 80 سینٹی میٹر لمبی اور 30 سینٹی میٹر چوڑی تھیں، پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ بعد میں ایک ٹرین ان سلاخوں پر سے گزر گئی، تاہم لگائی جانے والی ہنگامی بریک کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور مسافروں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران اشی باشی نے کہا، “میں نے ایسا اس لیے کیا چونکہ رات گئے تعمیراتی کام کا شور اونچا تھا اور مجھے ڈسٹرب کرتا تھا”۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس امکان پر بھی غور کر رہے ہیں کہ اشی باشی پچھلے ماہ رونما ہوئے چار مزید کیسوں میں تو ملوث نہیں جن میں قریبی ٹرین کی پٹڑیوں پر چیزیں چھوڑ دی گئی تھیں۔