ٹوکیو کی عدالت کا پیٹنٹ کیس میں سام سنگ کے خلاف ایپل کے حق میں فیصلہ

ٹوکیو: ایپل انکارپوریشن نے ایک جاپانی عدالت میں سام سنگ الیکٹرونکس کو، کے خلاف پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا ایک مقدمہ جیت لیا ہے، جو ٹیکنالوجی کے دونوں دیوؤں کے مابین پوری دنیا میں جاری درجن بھر قانونی لڑائیوں میں سے ایک ہے۔

ٹوکیو کی ضلعی عدالت نے جمعہ کو ایپل کے حق میں جزوی فیصلہ سنایا۔ ابھی ہرجانے کی رقم کا اعلان نہیں کیا گیا۔ حتمی فیصلے کی بعد میں توقع کی جا رہی ہے۔

ایپل اور سام سنگ امریکہ، جنوبی کوریا، جرمنی، اٹلی، نیدر لینڈز، برطانیہ، فرانس اور آسٹریلیا میں ایسی ہی لڑائیوں میں الجھے ہوئے ہیں۔

سام سنگ نے کہا کہ وہ اپیل کا فیصلہ کرنے سے قبل فیصلے کا جائزہ لے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.