شیگا میں آدمی نے پولیس ہیڈکوارٹر میں کار دے ماری

شیگا: ایک آدمی جمعہ کی رات اوتسو، صوبہ شیگا میں ایک پولیس ہیڈکوارٹر کے شیشے والے داخلی دروازے کے راستے اپنی کار اندر لے گیا، اور پھر اپنی گاڑی سے باہر نکل کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق، اکی ہیرو موریگوچی نامی اس 35 سالہ مشتبہ نے جمعہ کو رات 11 بجے کے قریب اپنی کار عمارت کے داخلی دروازے میں دے ماری۔ این ٹی وی نے اطلاع دی کہ پھر وہ ایک ہاتھ میں سلاخ لہراتا ہوا اپنی کار سے باہر نکلا، اور پٹرول جیسا کوئی مائع فرش پر انڈیل دیا۔ اس نے ایک لائٹر سے اسے آگ لگا دی۔

پولیس نے موریگوچی پر بزور طاقت قابو پایا اور آگ جلدی جلدی بجھا دی گئی۔ اس میں کسی شدید زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس نے کہا موریگوچی، جس کا پیشہ نامعلوم ہے، نے کسی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا تاہم خیال ہے کہ وہ نگرانی کے کیمروں کے بارے میں شکایتی بلاگ لکھتا رہا ہے اور محکمہ پولیس اور پراسیکیوٹر کے دفتر میں اصلاحات کے لیے 21 جولائی کا الیکشن لڑنا چاہتا تھا تاہم اس کے پاس کافی پیسے نہیں تھے۔

اسے ہفتے کو دماغی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.