ٹوکیو: امریکی فرم اسپرنٹ نیکسٹل کو 21.6 ارب ڈالر کے عوض خریدنے کے قریب کمپنی سافٹ بینک کے رنگ رنگیلے بانی نے جمعے کو اپنے پُر شوکت ایجنڈے میں ایک اور بات شامل کی: دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کی تخلیق۔
ماسایوشی سون نے سافٹ بینک کی خوش پسندانہ میٹنگ کو بتایا کہ وہ اس وقت جاپان کی تیسری بڑی ٹیلی کام کمپنی کو بین الاقوامی بلا بنانے کا عزم رکھتے ہیں جو ایکسون موبل، جے پی مورگن اور ایپل جیس کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دے۔
55 سالہ ارب پتی نے ایک سلائیڈ پریزنٹیشن، جس پر دنیا کی سب سے زیادہ قدر والی کمپنیوں کی فہرست تھی، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، “ہم منافع، روپے کے بہاؤ اور حصص کی قدر کے اعتبار سے کسی بھی قیمت پر دنیا کی نمبر 1 کمپنی بنیں گے”۔
سافٹ بینک، جو پچھلے برس اسپرنٹ کے معاہدے سے پہلے جاپان سے باہر زیادہ تر غیر معروف تھی، اس وقت اُس درجے کے قریب بھی کہیں نظر نہیں آتی، اور سون کے پاور پوائنٹ چارٹس کے مطابق دنیا میں 113 کے ادنیٰ درجے پر کھڑی ہے۔