ایبے کا دورہ اوکی ناوا

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اتوار کو پیس میموریل پارک، ایتومان میں اوکی ناوا کی لڑائی کے اختتام کی 68 ویں برس کے موقع پر تقریب میں شرکت کے لیے اوکی ناوا کا دورہ کیا، جہاں یہ خونی لڑائی ختم ہوئی تھی۔

اسی دن بعد ازاں ایبے ناہا میں اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما سے ملاقات کریں گے تاکہ امریکی میرین کارپس فوتنیما ائیر بیس کی ہینوکو کے ساحلی علاقے ناگو میں پلان شدہ منتقلی پر بات چیت کر سکیں۔

ایبے پچھلی مرتبہ فروری میں اوکی ناوا آئے تھے جب انہوں نے کہا وہ اوکی ناوا کے لوگوں کے ساتھ دوبارہ اعتماد سازی کے لیے اوکی ناوا آئے ہیں، جو ان کے مطابق تین برس کے دوران ختم ہو گیا تھا جب ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اقتدار سے باہر رہی۔

ناکائیما کا عرصہ دراز سے موقف یہ ہے کہ اوکی ناوا کے لوگ اس اڈے کو صوبے سے باہر منتقل دیکھنا چاہتے ہیں اور ٹوکیو میں آنے والی ایک کے بعد دوسری حکومتیں مقامی رہائشیوں کے جذبات کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.