جاپان کی ایٹمی حفاظتی بہتریاں صنعت کے مسائل پر پردہ ڈال رہی ہیں

ٹوکیو: جاپان کی ایٹمی یوٹیلیٹی کمپنیاں اس ہفتے حصص داران کا سامنا کریں گی اور مہنگی بہتریوں کے بعد اگلے ماہ جلد از جلد بند پڑے پلانٹ دوبارہ چلانے کا وعدہ کریں گی، ایسے منصوبے جو بے طرح کی خوش فہمی پر مشتمل لگتے ہیں چونکہ انہیں ابھی نگران ادارے یا مقامی آبادی کی منظوری حاصل کرنی ہے۔

اس کی ایک چنگھاڑتی ہوئی مثال ہاماؤکا کا ایٹمی بجلی گھر ہے، جسے ایک بڑے زلزلیاتی فالٹ والے علاقے کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے دنیا کا خطرناک ترین پلانٹ قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے آپریٹر چوبو الیکٹرک پاور کو کی جانب سے 1.5 ارب ڈالر کی اپگریڈ اغلباً مخالفین کو قائل کرنے میں ناکام رہے گی جو فوکوشیما کے پگھلاؤ کے بعد سے جاری مسائل کی وجہ سے مزید مشکل نظر آتا ہے۔

ٹوم او سولّویوان، جو ٹوکیو میں توانائی سے متعلق ایک آزاد تجزیہ نگار ہیں، کے مطابق، ایٹمی نگران ادارہ (این آر اے) زلزلے اور سونامی سے تحفظ کے لیے دنیا کے جو سخت ترین معیارات نافذ کرنے کی شرط عائد کر رہا ہے، وہ صنعت کو اندازے کے مطابق 12 ارب ڈالر میں پڑیں گے۔

مائیکل شنیڈر، جو پیرس سے تعلق رکھنے والے توانائی سے متعلق ایک آزاد تجزیہ نگار ہیں اور اکثر جاپان آتے رہتے ہیں، نے کہا، “یوٹیلیٹی کمپنیاں ری اسٹارٹ کے بارے میں خوش فہمی کا شکار نہیں ہو سکتیں چونکہ ان کی پلانٹ دوبارہ چلانے کی ضرورت این آر اے کی ضرورت سے تصادم پذیر ہے جو عوامی اعتماد کے حصول کے لیے خود کو سخت بنا کر دکھانا چاہتا ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.