چیبا کی مقتول عورت کو کام پر جاتے ہوئے ہلاک کیا گیا، پولیس کا شبہ

چیبا: پولیس نے پیر کو کہا، چیبا کی ایک عورت جسے ناراشینو، صوبہ چیبا میں زمین کے ایک ٹکڑے پر پایا گیا تھا، کو شاید کام پر جاتے ہوئے ہلاک کیا گیا۔

پولیس کے مطابق، 47 سالہ کاؤری ہیروہاتا کی لاش پیر کی صبح دریافت کی گئی۔ ٹی بی اسی نے اطلاع دی کہ ہیروہاتا نے اتوار کو نصف دن کے بعد تک اپنے اپارٹمنٹ، جہاں وہ رہتی تھی میں ایک ملاقات میں شرکت کی۔ اس کا 10 بجے رات سے فوناباشی میں ایک کھانا بنانے والی کمپنی پر کام کرنا طے تھا، تاہم وہ اپنی شفٹ پر حاضر نہ ہوئی۔

زمین کا ٹکڑا جہاں اس کی لاش پائی گئی اس کے اپارٹمنٹ اور کام کی جگہ کے درمیاں واقع ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ ہیروہاتا کو اتوار کی رات حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کام پر جا رہی تھی۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کیمرا کی فوٹیج کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ اس کی حرکات کا سراغ لگا سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.