ٹوکیو: دائت میں ایک بل کی منظوری دی گئی ہے تاکہ انسدادِ تعاقب و ہراساں کرنے کے قوانین میں ترمیم کر کے ان میں ای میل بھی شامل کر دی جائے تاکہ ایسے مقدمات کم کرنے کی کوشش کی جا سکے جن میں متاثرین کو سابق رفقاء نے آنلائن ہراساں کیا تھا۔
ایوانِ زیریں کی ایک غیر محدود نشست نے بدھ کو 2000 کے انسدادِ تعاقب ضوابط میں ترمیم کی منظوری دی، جس کا مقصد ہرجائی عاشقوں کی جانب سے سابق رفقاء کو بار بار، بلا اجازت ای میل بھیجنے سے باز رکھنا ہے۔
2000 کی قانون سازی نے فیکس، ٹیلی فون یا متاثرین کے تعاقب کے ذریعے ہراساں کرنے کو بہ وضاحت غیر قانونی قرار دیا تھا، تاہم اس میں ای میل سے ہراساں کرنے کا فعل شامل نہیں تھا۔
نیا قانون تعاقب کے انتہائی مشہور واقعات کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ پچھلے نومبر میں ایک شخص، جس نے زوشی، صوبہ کاناگاوا میں اپنی سابق گرل فرینڈ کا تعاقب و ہراساں کیا اور پھر اسے قتل کر دیا، نے دو ہفتے کے دورانیے میں اس کے سیل فون پر اسے 1000 سے زائد ای میل پیغامات بھیجے تھے۔
تاہم تعاقب و ہراساں کرنے کا نیا قانون فیس بک یا دوسری سماجی رابطے کی خدمات کو شامل نہیں کرتا۔