ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے بدھ کو کہا کہ ان کی حکمران جماعت کو اگلے ماہ ایوانِ بالا کے انتخابات ضرور جیتنے چاہئیں تاکہ ایک منقسم دائت کی وجہ سے برسوں کی غیر فیصلہ کن سیاست کے بعد جاپان کے لیے ایک مستحکم مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔
ایبے نے کہا ان کی اقتصادی پالیسیاں، جن میں زری نرمی اور زیادہ سرکاری اخراجات شامل ہیں، نے چھ ماہ قبل ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جاپان کے موڈ میں تبدیلی کی ہے جب ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے زیادہ طاقتور ایوانِ زیریں کے انتخابات میں بڑی فتح حاصل کی تھی۔
“آئیں ایوانِ بالا کے آئندہ انتخابات کے ذریعے بٹی ہوئی پارلیمان کو ختم کریں، اور ایک مستحکم حکومت کے ذریعے جاپان کے ایک نئے مستقبل کا آغاز کریں۔”
ایبے نے کہا معیشت کی مضبوطی اگلے تین برسوں میں ان کی پالیسی کا مرکزی مقصد رہے گا، اور خبردار کیا کہ جاپان کو تفریطِ زر سے نکالنا مشکل ہو سکتا ہے جو برسوں سے بڑھوتری کو سست کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا، “ایک ایسا ملک جس نے اقتصادی طاقت کھو دی ہو سفارتکاری میں مضبوطی نہیں دکھا سکتا”۔