بولتے روبوٹ کا کہنا ہے خلائی مشن اینڈرائیڈز کے لیے ‘بڑی چھلانگ’ ہے

ٹوکیو: ایک بولتا روبوٹ جو اس گرما میں جاپانی خلا نورد کے ہمراہ جائے گا، کا کہنا ہے کہ کائنات کا ٹور ہر جگہ اینڈرائیڈز کے لیے ایک غیر معمولی چھلانگ ہو گا (اینڈرائیڈ ایسے روبوٹ ہوتے ہیں جو انسان نما ہوں، اور ہر طرح سے انسانی خصوصیات کی نقل کرنے کی کوشش کریں۔ مثلاً جسامت، ذہانت، چلنا پھرنا اور عادات و حرکات و سکنات)۔

بظاہر “اسٹار وارز” سے آئے ایک منظر نامے میں ننھے منے کیروبو نے متجسس صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے جنہوں نے اس سے پوچھا کہ وہ خلا میں جا کر کیا کرے گا۔

“یہ شاید ایک چھوٹا سا قدم لگے، لیکن بطور روبوٹ یہ بہت بڑی چھلانگ ہو گا”، سیاہ و سفید انسان نما روبوٹ جو چمکدار سرخ بوٹ پہنے ہوئے تھا نے ٹوکیو میں ایک پریس بریفنگ کو بتایا۔

اس کے تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ وہ روبوٹ کو خلا نورڈ کوئچی واکاتا کے گپ شپ کے ساتھی کے طور پر خلا میں بھیج رہے ہیں، جو اس برس کے آخر میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں پہنچیں گے۔

کیروبو اگست میں وہاں پہنچے گا جو اس کو چلانے والوں کے مطابق کسی روبوٹ کی جانب سے خلائی اسٹیشن کا پہلا دورہ ہو گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.