کیشیدا جنوبی کوریائی، چینی ہم منصبوں سے ملیں گے: رپورٹ

ٹوکیو: ہفتے کی رپورٹ کے مطابق، جاپان کے وزیرِ خارجہ اگلے ہفتے ایک علاقائی اجتماع میں اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب کے ساتھ رو برو بات چیت کریں گے، جو نئی حکومتوں کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ممالک میں پہلی وزارتی سطح کی ملاقات ہو گی۔

اہم تجارتی تعلق اور امریکہ کے ساتھ اتحادی کا درجہ ہونے کے باوجود جنوبی کوریا اور جاپان کو اکٹھے چلنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

جنوبی کوریائی وزیرِ خارجہ یون بیونگ سے نے اپریل میں ٹوکیو کا دورہ منسوخ کر دیا تھا جب دو جاپانی وزرائے کابینہ نے یاسوکونی مزار پر حاضری دی، جو جنگ میں مرنے والے 2.5 ملین جاپانیوں کی یاد میں قائم کیا گیا ہے جن میں جنگی مجرم بھی شامل ہیں۔

جاپانی وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار نے کیودو نیوز کی رپورٹ کی تصدیق سے انکار کیا، تاہم زور دیا کہ ٹوکیو اپنے دونوں ہمسائیوں کے ساتھ مکالمہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ اہم ہے کہ علاقائی ممالک اپنے نقطہ ہائے نظر میں پائے جانے والے اختلافات پر قابو پا کر ان معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.