ٹوکیو: سافٹ بینک کے بانی ماسایوشی سون نے منافع بخش امریکی ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ میں سخت جد و جہد اور آگے بڑھنے کا عہد کیا ہے جب حریف بولی کی لڑائی میں پیچھے ہٹ گیا، اور ان کے لیے اپنی کاروباری سلطنت بڑھانے کا راستہ صاف ہو گیا۔
من موجی مالک نے امریکی موبائل کیرئیر اسپرنٹ نیکسٹل، اور چھوٹی کمپنی کلئیر وائر — جو ملک میں بیش بہا طیف کے ایک حصے کی مالک ہے — کے لیے ڈش نیٹ ورک کی بولیوں کو شکست دی۔ (طیف یا اسپیکٹرم خرد موجی لہروں کی فریکوئنسی کو کہا جاتا ہے جس کی باقاعدہ بولی دے کر نیلامی کی جاتی ہے۔ مثلاً پاکستان میں تھری جی سروسز مہیا کرنے والی خرد موجوں یا مائیکرو ویوز کے طیف کی نیلامی ہونے جا رہی ہے جس سے حکومت کو بھی آمدن ہو گی اور خریدنے والی کمپنیاں بھی سروسز دے کر پیسے کمائیں گی)
انہوں نے ٹویٹ میں کہا، “آج صبح ڈش نے اعلان کیا کہ وہ کلئیر وائر کے لیے اپنی بولی چھوڑ رہا ہے، جس نے میری کمپنی کے لیے اسپرنٹ (نیکسٹل) کی خریداری اور کلیئر وائر کو ذیلی کمپنی بنانے کا راستہ صاف کر دیا ہے”۔ “میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہت سے ذریعوں سے میری حمایت کی۔”
ڈش نے 25.5 ارب ڈالر کے بدلے اسپرنٹ اور کلیئر وائر کو ایک ساتھ خریدنے کی پیشکش کی تھی۔