بچوں کو چاقو سے زخمی کرنے والا مشتبہ ایک ماہ قبل اسکول پر دیکھا گیا تھا

ٹوکیو: ایک آدمی، جس نے جمعہ کو مبینہ طور پر ایلمنٹری اسکول کے تین بچوں کو ان کے اسکول کے باہر حملے کا نشانہ بنایا تھا، کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ایک ماہ قبل اسکول کے میدانوں میں داخل ہوا تھا؛ یہ بات پولیس نے ہفتے کو بتائی۔

47 سالہ مشتبہ اوئیزومی ڈائچی ایلمنٹری اسکول، ناریما وارڈ سے صرف 600 میٹر کے فاصلے پر رہتا ہے۔

اسے صوبہ سائیتاما میں 50 منٹ بعد حراست میں لیا گیا تھا جب اس نے جمعے کی سہ پہر تین بچوں کو چاقو سے زخمی کر دیا۔ ہفتے کو پولیس نے اس کے گھر کی تلاشی لینے کے بعد اسے قتلِ عمد کی کوشش پر دوبارہ حراست میں لے لیا۔

این ایچ کے نے ہفتے کو خبر دی کہ اس آدمی کو 30 مئی کو اسکول میں پیدل داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔ اسکول کے اہلکاروں نے کہا جب اس کے پاس جا کر اسکول سے چلے جانے کو کہا گیا تو وہ بے ربط انداز میں بڑبڑا رہا تھا۔

پولیس نے کہا مشتبہ جمعے کے واقعے پر کچھ کہنے سے انکار کر رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.