اٹلی کے روم شہر میں پولیس نے چھاپا مار کر جاپانیوں سے ٦٩٥ یور کا بل لینے والے ریسٹورینٹ کو بند کردیا ـ

نیٹسورس: اٹلی کے روم شهر میں ایک ریسیورینٹ جس نے ایک جاپانی جوڑے سے جن کا نام نہیں بتایا گیا ، ان سے دو پلیٹ پاستا ، ایک بوتل پانی ، ایک بوتل وائین ، اور فروٹ سلاد کی قیمت ٦٩٥ یورو وصول کی تھی جس کے جاپانی ین تقریباً ایک لاکھ بنتے هیں ـ
اٹلی کی اخبار ال میساجیرو کے مطابق بعد میں اس ریسٹورینٹ پر آئیر کے حکم پر پرائس کنٹرول انسپکٹر نے چھاپا مار کر اس ریسٹورینٹ کو گندگی اور مینجمنٹ میں بے قائیدگیوں پر پند کر دیا ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.