تین ماہ کے لیے بجلی بچاؤ مہم کا آغاز

ٹوکیو: حکومت نے پیر سے اوکی ناوا کے علاوہ جاپان کے تمام حصوں میں کاروباری اور گھریلو صارفین کے لیے رضاکارانہ بجلی کی بچت کی مہم کا آغاز کیا، تاکہ بجلی بچائی جا سکے۔ ملک کے دو کے علاوہ تمام تر ایٹمی پلانٹ بند پڑے ہیں اور حکومت کو خدشہ ہے کہ بجلی کی کمی پیدا ہو سکتی ہے، خصوصاً سخت گرمی کے موسم میں۔

یہ سہ ماہی مہم (13 تا 15 اگست کے علاوہ) صبح 9 سے رات 8 بجے تک روزانہ 30 ستمبر تک جاری رہتی ہے۔ یوٹیلیٹی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بجلی کی فراہمی میں کم از کم 3 فیصد کا ریزرو ہے۔

جاپانی یوٹیلیٹی کمپنیاں اپنی بجلی کی فراہمی کو مستحکم رکھنے کے لیے مشکلات کا شکار ہیں جیسا کہ ان کے ری ایکٹر بند پڑے ہیں۔

کچھ کمپنیاں اس گرما میں کام کی شفٹیں بدلنے کا ارادہ رکھتی ہیں جن میں کچھ کارکن رات کو اور کچھ چھٹی کے دن کام کریں گے تاکہ طلب کے بلند ترین اوقات سے بچا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.