ٹوکیو(رپورٹ شاہد مجید)
امام کعبہ شیخ عادل الکبانی اپنے دورہ جاپان کے بعد واپس چلے گئی۔
امام کعبہ نے اپنے دورہ جاپان میں ہیروشیما،فوکوکا،توچکی،البراکی سائتما اورٹوکیومیں قائم مساجد میں نمازوں کی امامت کی اوردرس بھی دیا۔
اس دورہ میں سعودی سفارت خانے کا عملہ،سعودی سفیر عزیرترکستانی بھی ان کے ہمراہ رہی۔
امام کعبہ شیخ عادل الکبانی کی امامت میں توچکی کی مسجد بابل الاسلام میں نمازجمعہ ادا کی گئی جس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہفتہ اتوارکوبھی وہ مساجد میں امامت کے ساتھ ساتھ درس دیتے رہی۔9جون بروزہفتہ امام کعبہ شیخ عادل الکبانی نے اسلامی ٹرسٹ آف جاپان کے زیراہتمام ٹوکیوکے علاقے میں قائم اوتسکامسجدکا بھی دورہ کیا۔
امام کعبہ جب مسجد پہنچے تو مسجد میں زیرتعلیم بچوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرمسجد کی انتظامیہ کے ارکان ہارون قریشی،عقیل صدیقی،غالب حسین اوردیگرشخصیات نے بھی انہیں خوش آمدید کہا۔نمازعشا کی ادائیگی سے قبل اسلام ٹرسٹ آف جاپان کے چیئرمین عقیل صدیقی ،امام کعبہ اوردیگرمہمانوں کو استقبالیہ کلمات کہے اورتلاوت قرآن پاک کے بعد شیخ عادل الکبانی کودرس کی دعوت دی۔
اس موقع سعودی سفیرعزیزترکستانی نے امام کعبہ کا تعارف بھی پیش کیا۔امام کعبہ نے مسلمانوں کو اخلاق،پیارومحبت سے رہنے کی تلقین کی اورکہا کہ جاپان جیسے ملک میں مسلمان اپنے اخلاق سے دین اسلام کومزید بہترطریقے سے متعارف کراسکتے ہیں۔امام کعبہ کے درس کے بعد سوال جواب کی بھی نشست ہوئی۔ اس کے بعد مسجد میں نمازعشاکی باجماعت ادائیگی کے بعد امام کعبہ شیخ عادل الکبانی اورسعودی سفیر عزیز ترکستانی لوگوں میں گھل مل گئی۔شرکاکی اکثریت ان کے ساتھ تصاویربنواتی رہی ۔ اس کے بعد خوش گواریادوں کے ساتھ سب نمازیوں نے مہمانوں کوالوداع کیا۔
[nggallery id=123]
[imagebrowser id=123]