پولیس نے انتخابی مہم میں جعلسازی روکنے کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی

ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی نے ایک ٹاسک فورس قائم کی ہے تاکہ 21 جولائی کو ہاؤس آف کاؤنسلرز (ایوانِ بالا) کے انتخابات کی مہم میں انتخابی بے قاعدگیوں کی ختم کیا جا سکے۔

انتخابی مہم جمعرات سے شروع ہو رہی ہے۔ ٹی بی ایس کے مطابق، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ انسدادِ جعل سازی کے انسپکٹروں نے پہلے ہی امیدواروں اور ان کی انتخابی ٹیموں کو انتخابی قوانین توڑنے پر 25 انتباہات پکڑا دئیے ہیں۔ (آنلائن انتخابی مہم) کے جواب میں پولیس نے آنلائن انتخابی مہم کی سرگرمیوں کی نگرانی اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے دو کُل وقتی انسپکٹروں کو تعینات کر دیا ہے۔

اس برس آنلائن انتخابی مہم پر پابندی پہلی مرتبہ اٹھائی گئی ہے، جس سے ایس این ایس (سماجی رابطے کے نیٹ ورک) کی کسی بھی قسم مثلاً فیس بک، ٹوئٹر یا ذاتی (ویب) صفحات استعمال کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائی جا سکتی ہے۔ ای میل کا استعمال پارٹیوں اور رجسٹر شدہ امیدواروں تک محدود ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.