بیجنگ (اے ایف پی): سرکاری میڈیا کے مطابق، چین اور روس جمعے سے اپنی مشترکہ بحری مشقیں سر انجام دیں گے، جیسا کہ بیجنگ اور ٹوکیو مشرقی بحر چین میں متنازع جزائر پر جھگڑے میں الجھے ہوئے ہیں۔
یہ مشقیں ایسے وقت آئی ہیں جب چین کی بحری طاقت بڑھ رہی ہے — اس کا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز پچھلے برس خدمات میں آیا — اور جیسا کہ جاپان اور اس کے دیگر پڑوسیوں کے ساتھ جزائر کے تنازعات پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نے چینی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فانگ فینگ ہوئی کے ماسکو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات میں بیان کا حوالے دیتے ہوئے کہا، تاہم 5 تا 12 جولائی کی مشقیں “کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں”۔